اسلامآباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کونامعلوم شخص کادھمکی آمیزمیسج موصول ،بیٹےکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ کے فرزند ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی کے حوالے دھمکی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز میسج میں کہا گیا کہ علی موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ ناجائز تنگ کر رہا ہے اور اوباش افراد کی سرپرستی کرتا ہے۔ دھمکی آمیز میسج ملنے پر ممبر قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی ۔موسیٰ گیلانی کی درخواست پر تھانہ کینٹ نے نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس احکام کےمطابق دھمکی آمیز میسج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ، ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت مستعد پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔