اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار۔صدر ابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے.صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے.صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے.صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات بڑی مفید رہی.صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے.اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.مشکل گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھ میں برابر کے شریک ہیں.سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا.سید محمد ابراھیم رئیسی کا حالیہ دورہ پاکستان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.سید محمد ابراھیم رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ جس محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کے دل ہمیشہ نقش رہے گا.سید محمد ابراھیم رئیسی کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوام بخشا.پاکستان کی عوام اور پارلیمان سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے.اسپیکر کا ایرانی وزیر خارجہ عبد اللہیان کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار.اسپیکر کا مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار ۔ اسپیکر کی پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کی خدمات کو خراج تحسین۔ ایرانی وزیر خارجہ کی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کاوشیں قابل ستائش تھیں. اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔