لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے،بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں،16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا،دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش اسکولوں کا جال پھیلائیں گے، بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پارٹی کے بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے،ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی ،پارٹی صدر شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لئے ان کے جذبے کو سراہا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف اور فضل الرحمان کی اہم ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت