لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرا براہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔