اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کیلئے رقم جاری کی،حکام کاکہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو ابھی تک 27ارب40کروڑ روپے جاری کئے ،10ارب روپے جولائی میں جاری کئے گئے تھے۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے بروقت رقم کی ادائیگی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: ن لیگ پوری طرح سے الیکشن کے لئے تیار ہے، رانا ثنااللہ