اسلام آباد (نماٰٰئندہ خصوصی)یوفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں کرسچن، ہندؤ اور سکھ کمیونٹی کے نمائندگان اور دیگر قابل ذکر شخصیات شامل تھیں۔ بات چیت میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر توجہ دیتے ہوئے، وزیر قانون نے تیز رفتار کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقلیتی برادریوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی بڑی تعداد میں موجود ہے۔ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔