اسلام آباد (بیورو رپورٹ)شاھین گروپ اور فریڈم گروپ (منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ھاؤسنگ سوسائٹی) کا مشترکہ مشاورتی ممبرز کنونشن اسلام آباد میں منعقد ھوا۔ اتحاد و اتفاق کے کی طرف پہلا کامیاب قدم.مہمان خصوصی راھنما پیپلزپارٹی راجہ عمران اشرف کا خصوصی خطاب۔شاھین گروپ اور فریڈم گروپ کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان.ممبرز کی کثیر تعداد میں شرکت اور اس اتحاد و اتفاق کے ایجنڈے کی مکمل تائید اور حمایت نے آنے والے الیکشن میں دونوں گروپس شاھین اور فریڈم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔اس کنونشن کو کامیاب کرانے میں دونوں گروپس نے بہت محنت کی جس میں عبدالوحید چوھدری* عیش افنان* محمد اکرم اعوان* عصمت اللہ*ظھور عباسی* عاشق حسین برسا*خوش نواز عباسی* حاجی خادم احمد اور میاں ناصر مقبول نے ممبرز کو موٹیویٹ کرنے سے لے کر وینیو کے انتظامات* ممبرز کو اچھا ماحول اور ڈیجیٹل ایس ایم ڈی پر ممبرز کو تمام ثبوت کے ساتھ ڈاکو منٹری جس پر ایک ایک پوائینٹ ممبرز کے سامنے پیش کیا گیا قابل تحسین ھے۔مقررین نے دونوں گروپس کے ایجنڈے پر تفصیل سے روشنی ڈالی جن میں پیپلزپارٹی راجہ عمران اشرف*رانا غلام فرید*ملک عطاء اللہ خان (چیرمین شاھین گروپ)ذاھد رفیق (گیسٹ آف آنر) عزیز خان یوسفی (بزرگ ممبر)*سردار اشفاق (کوآرڈینیٹر شاھین گروپ)راجہ حامد*حاجی ریاض (چیرمین فریڈم گروپ)*حاجی خادم احمد (بزرگ ممبر)*عثمان غنی مروت*رشید تنولی اور ندیم الحسن (کوآرڈینیٹر فریڈم گروپ) شامل تھے۔