اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن اور طارق مارکیٹ کے صدر مظفر ہاشمی ، بھارہ کہو انجمن تاجراں کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ نے کہا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ کی تاجروں کے لئے گراں خدمات ہیں جبکہ وہ صدر ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن آب پارہ مارکیٹ کے صدر ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کے کسی بھی تاجر کو مسئلہ درپیش ہوا تو اجمل بلوچ نے نہ دن دیکھا نہ رات ۔ موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔ تاجروں کے لئے حکومت سے قانون کرایہ داری اپنی مرضی کا بنوایا اور تاجروں کو تنازعات سے نمٹنے کے لئے میڈیشن کونسل بنوائی – اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے ان کی طویل رفاقت ہے اور ہر مسئلہ پر چیمبر کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ۔ اسلام آباد چیمبر کے فاونڈر گروپ میں ایک کونسل ممبر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداروں کا مطالبہ ہے کہ اجمل بلوچ کو فاونڈر گروپ کا کونسل ممبر بنا کر ان کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔