اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے پی ٹی آئی رہنما روف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آبادمیں ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،خواجہ سراء کو حراست میں لے لیاجائے تو کہانی سامنے آجائے گی کہ کیا ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہاکہ رؤف حسن ایک سینئرسیاست دان ہیںجہاں ان پر حملے کاواقعہ افسوسناک ہے وہاں اتناہی ضروری ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں ،اس کی تہہ تک پہنچا جائےاور معلوم کیاجائے کہ روف حسن پر حملہ کیوں ہوا؟انہوں نے کہاکہ خواجہ سراءکو حراست میں لیاجائے تو کہانی سامنے آجائے گی کہ کیا ہوا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہڈی چوک میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے کو قرارواقعی سزاملنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یہاں ہتک عزت کیس داداکے زمانے میں ہوتا ہے اور فیصلہ پوتے کے دورمیں ہوتاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے ہتک عز ت قانون کی مخالفت پر انہوں نے کہاکہ یہ کسی کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ کرتے ہیں تو برطانیہ کیوں جاتے ہیں؟ یہ اس لئے ہتک عزت کا دعویٰ برطانیہ میں کرتے ہیں کہ جلدفیصلہ ہوجاتا ہے،جس کے پاس آئینی عہدہ ہے ان کے کیس لاہورہائیکورٹ سن سکے گی،کسی پر کوئی الزام لگائے تو جس پر الزام لگایاگیااس کے پاس کونسافورم ہے۔