موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا،اعظم تارڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، دو مزید سینٹر بھی بنائے جائیں گے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فلک ناز، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر قانون انصاف و پالیمانی امور نے کہا کہ لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، روزانہ 50 شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور 100 سے زائد سائلین کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اپر چترال میں نادرا سینٹر قائم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے،

اس کے علاوہ دو مزید سینٹر بھی بن جائیں گے، ان پانچ سینٹر میں 20 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آبادی کے تناسب سے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ جواب دیتے ہیں، موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں نادرا سینٹرز کے قیام اور موبائل وینز کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مختلف روٹس پر چل رہی ہے اور حکومت 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پچھلے پانچ سال میں تین نئے روٹس کا اجراء کیا گیا ہے، مزید روٹس پر بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔ ہزاروں مسافر روزانہ میٹرو بس سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے تقریباً 6100 جائیدادیں واگزار کر کے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کی ہیں، ان جائیدادوں کی مالیت تقریبا ً40 ارب روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف کرغزستان سے طلبا کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ