کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،رانا تنویر حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،کورین کمپنیاں اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔

وزارت صنعت و تجارت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوریا کے سفیر پارک کی جون سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور پاکستان میں کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوریا کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعاون سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات ہیں۔

حکومت صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دے رہی ہے۔ سی پیک کے ساتھ انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے 27 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کورین کمپنیاں اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں ۔ اس موقع پر کورین سفیر نے کہا کہ کورین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ