وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو موثر بنانے کے احکامات جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو موثر بنانے کے احکامات جاری کیے،پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکامات پر ایس پی ڈولفن سید کا ظم نقوی نے ڈولفن سکواڈ کے افسران کو بریفنگ دی،اس موقع پردیگرپولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے ڈولفن سکواڈ میں تعینات افسران و جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،جہاں جرائم زیادہ سرزد ہوں وہاں پر اپنی پوزیشن رکھیں،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،پولیس افسران کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ڈولفن سکواڈ کے قیام کا مقصدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا ہے، آپ ایسا کام کریں کہ محکمے کی نیک نامی ہو،ہم نے بدنامی کا باعث نہیں بننا بلکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو بتایا کہ واضح پالیسی ہے کہ آپ نے جرائم کنٹرول کرنا ہے، کسی جرم کی اطلاع پر ریسپانس وقت پر کرنا ہوگا،جب کال ہو فوری ریسپانس کیا جائے،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل روکیں اورمشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے، انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ آپ تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ