پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جتنے خطرات آج ہیں پہلے کبھی نہ تھے،خالدمسعود

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھونے پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی اٹیمی قوت بننے پر28 مئی کویوم تکبرکےموقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں تکبیر کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جتنے خطرات آج ہیں پہلے کبھی نہ تھے،پاکستان اور ایٹمی پروگرام لازم و ملزوم ہیں،پاکستان ایٹمی طاقت بننے کے بعد نا قابل تسخیرہو گیا ہے،اب دشمن اسکی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ایٹمی پروگرام کے شروع کرنے سے لیکر تکمیل تک کام کرنے والے تمام لوگ ہمارے ہیروز اور باعث فخر ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایک نظریاتی پارٹی ہے جو نظریہ پاکستان پر یقین رکھتی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرینگے نہ کرنے دینگے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدرخالد مسعود سندھونے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے اسلام آباد زون کے صدر شفیق الرحمان، جنرل سیکرٹری انعام الرحمان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اس وقت تک محفوظ نہیں رہ سکتا جب تک اسکی سرحدیں محفوظ نہ ہوں، ملک میں خلفشار کے باوجود اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود یہ صلاحیت حاصل کرکے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا،اس پروگرام کو روکنے اور رول بیک کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں مگر تمام قوم کے اتحاد و اتفاق سے یہ کوششیں ناکام بنا دی گئیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک کومسائل سے نکالنے کے جذبے سے شرشار ہے، اسرائیل کو تسلیم کرینگے نہ کرنے دینگے،انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عظیم الشان تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کرینگے،اس روز پورے پاکستان میں ریلیاںبھی نکالی جائینگی،اس ملک کو نظریہ پاکستان کے تحت چلایا جائے تب ہی یہ آگے بڑھ سکتا ہے،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر چوہدری شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کی پاکستان کی تاریخ اہم حیثیت ہےکیونکہ اس دن پاکستان امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا،یہ دن تمام پاکستانیوں کیلئے باعث فخر و افتخار ہے،اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس دن لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عظیم الشان تکبیر کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے اس پروگرام کےکرانے کا مقصد پاکستان کے عوام کو امید دلانا اور مایوسی سے دور رکھنا ہے،ڈی چوک میں سیو غزہ کمپین کے دھرنا شرکاء پر گاڑی چڑھانے اور اسکے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مکمل تحقیقات ہونا چاہیئے اور واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ