اسلام آباد ( بیورو رپورٹ): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں اے این پی وفد کی اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ آمد، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور دیگر حکومتی اہلکاروں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزيت کی۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات تحریر کیے۔ اے این پی وفد میں مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر داؤد خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان اور سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان شامل تھے۔