سینیٹ سیکرٹریٹ میں ڈرائیورز کی تربیت کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا تربیتی سیشن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ سیکرٹریٹ میں تعینات ڈرائیورز کی ٹریننگ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد آج پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میں کیا گیا۔ سیشن کا انعقادسینیٹ سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ برانچ کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام نے کیا۔ ٹریننگ سیشن میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے ڈرائیورز کو نئے ٹریفک قوانین اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ سڑک پر مال و جان کی حفاظت کی لیے انتہائی اہم ہوتی ہے اور یہ کسی بھی مہذب قوم کے رویوں کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا سینیٹ سیکرٹریٹ میں تعینات ڈرائیورز پر محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ اس لحاظ سے اور بھی اہم ہو جاتی ہے کہ وہ پاکستان کے ایوان بالا سے تعلق رکھتے ہیں اور سڑک پر ان کا کردار ان کے اس ادارے کی بھی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ اپنے ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرتا ہے اور آج کا ٹریننگ سیشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ٹریننگ سیشن میں چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک اور انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور اور ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ مدثر شیر علی گوندل نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک اور دیگر حکام کو جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو اور ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ مدثر شیر علی گوندل کی جانب سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ