کراچی ( بیورو رپورٹ)حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کے لئے شبانہ روز بنیادوں پر جاری کوششوں کے نتیجہ میں انفورسمنٹ کلکٹریٹ کا ASO اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور طریقہ سے عمل پیرا ھے ۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی صاحب کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ASO نے سندھ رینجرز کے تعاون سے ایک مشترکہ آپریشن میں سنٹرل پلازہ کراچی میں کامیاب چھاپہ مارکر اسمگلڈ شدہ 70 ٹن سے زائد پیراشوٹ فیبرک جس کی مالیت 150 ملین پندرہ کروڑ روپےھے ضبط کیا ھے ضبط شدہ پیراشوٹ فیبرک پر لاگو 60 لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں قابل ادا ھیں.ضبط شدہ فیبرک کو 19 ٹرکس اور 5 سوزوکی پک اپس پر لوڈ کرکے ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ھے اور تفصیلی ایگزامینیشن جاری ھے.کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ھے مزید تفتیش جاری ھے.کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا ھے کہ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اسی طرح برسر پیکار رھے گا