پیپل لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہری منظور احمد پیپلز یونٹی پی ائی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ و دیگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد، پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ و دیگر رہنماؤں نے جمعہ کے روزنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ ملک کا اثاثہ ہے اور یہ ادارہ کل بھی منافع بخش تھا اور آج بھی منافع بخش اداریہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ لوگوں کو پی آئی اے کو بیچنے کی بہت جلدی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پی آئی کے ملازمین کا موقف لیا گیا؟ یہ کہتے ہیں کہ نجکاری سے چیزیں سستی ہوں گی حالانکہ نجکاری سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اداروں میں نجکاری کے بعد چھانٹی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی انہیں جلدی کیا ہے اور یہ کیوں اور کس کو بیچنا چاہ رہے ہیں،انہیں قوم کو بتانا چاہیے کہ کیا یہ پی آئی اے کو کسی کو بیچ رہے ہیں یا خود خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کی پی آئی اے کے اثاثوں پر نظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیںاور کسی لاڈلے کو دینا چاہتے ہیں ہم اسکی پرزورمزاحمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد آمد ہے، مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیںکیونکہ پچھلے کئی سالوں سے ملازمین کی تنخواہیں اس تناسب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری بالکل غلط کرہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ نجکاری کا اختیار کابینہ کے پاس نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے پاس ہے اوراس کا باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ