وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجگاری و محاصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت دورہ کویت کے لیے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد۔(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری منصوبوں کے امکانات اور دو طرفہ تعاون کے لئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے تحت کویت کا دورہ کرے گا، اس دورے میں کویت کے وزیر اعظم، خارجہ، توانائی اور پٹرولیم کے وزراء صاحبان سے پاکستانی وفد کی ملاقات متوقع ہے جبکہ کویت کے وزیر تجارت میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ دورے میں دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور ٹریڈرز کامرس کی وزارت کے اشتراک سے دورہ کویت کو زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت دورہ کویت کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس میں ضروری امور کو حتمی شکل دی گئی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کویت کے دورے کے دوران پاکستان سے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی بالخصوص ہیلتھ پروفیشنلز اور سکلڈ لیبر کو مواقع کی فراہمی پر پیش رفت ہوگی، اسی طرح بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر نجی شعبے کے ذریعے پاک کویت تعاون میں اضافہ کریں گے، ڈیری فارمنگ، میٹ پراڈکس، رائس اینڈ دیگر اشیائے خوردونوش کے لئے پاکستان کی ایکسپورٹ کمپنیوں کو آن بورڈ لیں گے تاکہ تیز تر اقدامات کے ذریعے آگے بڑھا جا سکے۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اس دورہ کویت سے باہمی اشتراک، اقتصادی امور میں بہتری اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس کے لئے متعلقہ اداروں کو بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیاری کے ساتھ شریک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین اعتماد سازی کے فروغ سے ملکی معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر کی صنعتوں کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کویت میں پاکستان کے سفیر بھی اس دورے کے حوالے سے آن بورڈ ہیں اور انہوں نے کویت حکام سے تمام ضروری انتظامی امور طے کر لیے ہیں۔ سمندر پارافرادی قوت، داخلہ، اکنامک آفئیر ذویژن،تجارت اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے بھی دورہ کویت کے حوالے سے ممکنہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ