راولپنڈی (بیورو رپورٹ)راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام فرنزک سائیکاٹری پر نیشنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے فرنزک کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اور فرنزک کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنزک سائیکاٹری میڈیکل سائنس کا ایک اہم ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس پر دنیا بھر میں تحقیق جاری ہے اور انے والے وقت میں فرنزک سائیکاٹری کا شعبہ بے حد اہمیت اختیار کر جائے گا دنیا اس کی اہمیت سے اگاہ ہو گئی ہے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کی نفسیات ذہنی صحت اور قانونی کاروائی کے بارے میں فانزک سائیکاٹری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل (ر) محمد احمد پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد پروفیسر ڈاکٹر سندس پروفیسر ڈاکٹر یاسمین پروفیسر ڈاکٹر مظہر ملک پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی اور دیگر ماہرین نے کہا کہ یہ ابھرتا ہوا شعبہ مستقبل میں جرائم پیشہ افراد کو معاشرے کا کارامد حصہ بنانے میں مفید کردار ادا کرے گا کانفرنس میں شریک شرکاء نے فانزک سائیکاٹری کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اظہار خیال کیا کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئی.