راولپنڈی (بیورو رپورٹ)ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے “یومِ تکبیر” کے موقع پر کیک کٹنگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی ملک بننے کی خوشی میں صدر محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے دیگر کور کمیٹی ممبران کے ہمراہ “یومِ تکبیر” کا کیک کاٹا اور ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے اپنے تمام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جس میں وائس چیرمین سلیم رضا بٹ، جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر، سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، شاکر شریف سیور فوڈز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ، نائب صدر حذیفہ عنصر، نائب صدر سردار اعجاز ولایت، نائب صدر سردار سلیم شیرزمان، ملک آفتاب، شرافت علی اعوان، چوہدری شوکت، چوہدری محمد حفیظ، چوہدری عبدالواحد، علی محمد، شیخ عمران الہی، سید ارشد فاروق، انفارمیشن سیکرٹری طارق خان نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخر میں چیئرمین ممتاز احمد کی جانب سے ملک پاکستان کی امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔