پروفیسر احسن اقبال کو ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم کی جانب سے پالیسی، اسٹریٹجک سوچ، قیادت اور انتظام کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں شاندار شراکت پر آج کوالہ لمپور میں ایوارڈ ملا

ملائیشیا …پروفیسر احسن اقبال کو ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم کی جانب سے پالیسی، اسٹریٹجک سوچ، قیادت اور انتظام کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں شاندار شراکت پر آج کوالہ لمپور میں ایوارڈ ملا ہے.انہیں بحیثیت وفاقی وزیر ان کی تمام مدتوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں پر نوازا گیا۔ احسن اقبال 2018-2013 اور 2023-2022 میں پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی رہے.اور بطور وزیر داخلہ 2018-2017 بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ احسن اقبال نے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید آئیڈیاز کو نافذ کیا۔ احسن اقبال نے ترقی یافتہ پالیسیاں اور ضوابط بنائے جن کا پاکستان کے پیداواری ایجنڈے اور مجموعی ترقی میں خاطر خواہ شراکت ہے۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ایشیائی پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا 66 واں اجلاس آج ہوا۔اس تنظیم میں پاکستان سمیت دنیا کے 21 ممالک شامل ہیں۔یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کام، متاثر کن خیالات اور اثر و رسوخ کے ذریعے قومی یا علاقائی سماجی و اقتصادی ترقی کی طرف لے جانے والی پیداواری صلاحیت میں بہتری کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم کا قیام 1961 میں باہمی تعاون کے ذریعے ایشیا پیسفک خطے میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ تنظیم اے پی او مختلف شعبوں جیسے صنعت، زراعت، سروس اور پبلک سیکٹرز میں پالیسی ایڈوائزری سروسز کے ذریعے خطے کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں کوشاں ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ ایوارڈ آج ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں وصول کیا ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ