والی بال سیریزکا دوسرا میچ پاکستان نے آسٹریلیا کوتین صفر سے شکست دی کر سیریز اپنے نام کرلی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنیزیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو -تین صفر سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی.سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جاۓ گا۔سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 26-24, 25-19, 25-23 سے کامیابی حاصل کی۔لیاقت جمنیزیم میں شائقین کے جم غفیر نے ایک سماں باندھ دیا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ سعید احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور آسٹریلین ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ایک سوال کے جواب میں کوچ سعید احمد نے کہا کہ حالیہ سینٹرل ایشین چیمپیئن شپ جیتنے کی بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اسی شاندار کارکردگی سے آسٹریلین ٹیم کو شکست سے دو چار کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انشاء اللہ آئیندہ آنے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک وقوم کو مایوس نہیں کرے گی۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں کھلاڑی جسطرح غیر ملکی اور قومی کوچز کی زیر نگرانی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ایک ورلڈ کلاس ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا اور اس کو شکست سے دو چار کیا۔امید ہے کھلاڑی اگر اسی تسلسل کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے اور ملک وقوم کا نام روشن کرتے رہے تو بہت جلد پاکستان والی بال ٹیم کا شمار ورلڈ کلاس ٹیموں میں ہو گا۔ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلۓ دستیاب شاندار سہولتوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار پاکستان آئی ہے اس سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے انشاء اللہ آئیندہ بھی بہت جلد شائقین کو ورلڈ کلاس والی بال مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی