پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر صاحبزادہ محمد آصف معصومی کی ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران میر کے ہمراہ صوبائی صدر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری سے ملاقات

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر صاحبزادہ محمد آصف معصومی کی ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران میر کے ہمراہ صوبائی صدر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری سے ملاقات، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پارٹی میں علما مشائخ ونگ کو مزید فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی ایسی واحد جماعت ہے جو تمام قومیت کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے اسی طرح اس جماعت کا علما و مشائخ ونگ بھی اسی طرز پر کام کر رہا ہے جس میں تمام مسالک کے علما کا گلدستہ سجایا گیاہے۔ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ یہ اللہ پاک کا حکم بھی ہے کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو ۔ اس وقت ملک جن بحرانوں سے دوچار ہے اور ان بحرانوں کے حل کیلئے ہم سب کو ملکر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے ملک کو ان مسائل سے نکالنا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں علما و مشائخ کا کردار ہمیشہ سے ہی بڑا مثبت رہا ہے ۔ صاحبزادہ محمد آصف معصومی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ میں شامل ہونے والے علما اور مشائخ انتہائی قابل اور دینی اور دنیاوی تعلیم سے ہم آہنگ ہیں۔ پارٹی کو ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ یہ ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔ انشااللہ ہم علما و مشائخ ونگ کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ