نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کے اشتراک سے ایک روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(شہران چیمہ) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کے اشتراک سے ایک روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ فیسلٹیشن آن ویل پالیسی کے تحت آئی ٹی پی سمارٹ ڈیجیٹل وین کے زریعے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کا اجراء اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی، اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نئیر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور تقریب میں شریک دیگر شرکاء نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا، جبکہ ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آبادٹریفک پولیس پبلک سروس ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے، سفاش کا کلچر ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کو انکے دروازے پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، آئندہ ہفتے ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجرا کیلئے سہولت ڈیسک پریس کلب میں لگایا جائے گا، پریس کلب میں ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ ہو گا، اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے،اس سلسلے کو جاری رکھیں گے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ڈرائیونگ ہمارا اولین فرض ہے، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے محتاط انداز میں گاڑی چلائیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں،اچھا شہری بنیں، قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں، تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 01 روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں 50 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی، شرکاء کو روڈ سیفٹی، محتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فیسلٹیشن آن ویل پالیسی کے تحت آئی ٹی پی سمارٹ ڈیجیٹل وین کے زریعے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کا اجراء اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کی گئی ، آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج ا ور اُن کی ٹیم نے شرکاء کو روڈ سیفٹی، محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد سرفراز احمد ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈور سٹیپ پالیسی کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کے اجراء کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، تقریب کے اختتام پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک اور صدر پریس کلب اظہر جتوئی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری پریس کلب نئیر علی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ، اس موقع صدر پریس کلب اظہر جتوئی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری پریس کلب نئیر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور سیگر عہدیداروں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے صحافیوں کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں، ایجوکیشن ونگ کے آفیسر نے شرکاء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی،اسلام ٹریفک پولیس کی طرف سےصدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر این پی سی اظہر جتوئی اور سیکریٹری این پی سی نیّر علی کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی شیلڈز دیںجبکہ نیشنل پریس کلب کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کو یادگاری شیلڈ دی گئی، اس موقع پر این پی سی جوائنٹ سیکرٹری اور مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ جاوید بھاگٹ، جوائنٹ سیکرٹری طلعت فاروق، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ، جعفر علی بلتی، اظہار الحق خان نیازی، عاصم جیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ