ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ نے سادہ لوح مجبور خواتین لڑکیوں اور کنوارے رنڈوے مردوں کو شادی بیاہ رشتے وغیرہ کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ نے سادہ لوح مجبور خواتین لڑکیوں اور کنوارے رنڈوے مردوں کو شادی بیاہ رشتے وغیرہ کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے.یہ کاروائی تھانہ گرجاکھ کے شہری اقبال کی رٹ پٹیشن پر عمل میں لائی گئی ہے۔متاثرہ شہری کے وکیل محمد رفیق ڈھلم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت کو بتایا کہ فاروق آباد محلہ احمد پورہ نزد مشن گیٹ گلی نمبر 3ضلع شیخوپورہ کے نوسر بازوں کے گروہ کی سرغنہ روبینہ عرف ننھی بیگم وغیرہ نے ان کے موکل اقبال وغیرہ کو شادی کا جھانسہ دیکر ساڑھے 6لاکھ روپے نقد اور 5تولے طلائی زیورات سے محروم کرکے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جبکہ بہت بڑا دھوکہ ،فراڈ نوسر بازی کی ہے اور بدستور سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔چنانچہ عدالت نے متذکرہ گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گرجا کھ کو ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔دریں اثنا سائل اقبال نے بتایا ہے کہ نوسر بازوں کے گروہ کی طرف سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ