اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لئے فری ہینڈ چاہتی ہے تاکہ کراچی کے عوام کے ووٹ چرائے مگر کراچی کے عوام ایم کیو ایم کو اپنا ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ بشیر میمن تنخواہ حکومت سے لیتے تھے نوکری نواز شریف کی کرتے تھے۔ بشیر میمن کو بطو ر آئی جی پولیس دھاندلی کرانے کا تجربہ ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دھاندلی کرکے ن لیگ کو جتوایا تھا۔ وقار مہدی نے کہا کہ سندھ کے باشعور عوام نے ایم کیو ایم، فنگشنل لیگ، جے یو آئی اور جی ڈی اے کو ایک ہی تابوت میں بند کر دیا ہے۔عوام 8فروری کو ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ڈاکٹر صفدر عباسی انتخابات میں میں شکست سے خوف سے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ ان کے لئے یہی سزا کافی ہے کہ در در کی ٹھوکریں کھاتا رہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم کو اچانک کیوں طلب کرلیا؟