پاکستان میں ادویات اور خوشبووں کے لیے استعمال ہونے والے پودوں کے تحفظ کے طریقوں پر این اے آر سی، اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) پلانٹ جینیٹک ریسورسز انسٹیٹیوٹ، پی اے آرسی کی جانب سے ماحولیاتی انحطاط اور حیاتیاتی تنوع کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے، “پاکستان کے نایاب اور خطرے سے دوچار ادویات کے لیے مفید پودوں اور جڑی بوٹیوںکے تحفظ” کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قدرتی وسائل بالخصوص ادویات اور خوشبو کے لیے استعمال ہونے والے پودوں کے تحفظ کے لیے پائیدار طریقوں کی ناگزیر ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ پلانٹ جینیٹک ریسورسز انسٹی ٹیوٹ، این اے آر سی، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سیمینار کا موضوع “پاکستان میں ادویات اور خوشبو میں استعمال ہونے والے پودوں کے لیے پائیدار تحفظ کے طریقے” تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی، چیئرمین پی ا ے آر سی ، ڈاکٹر غلام محمد علی نے ماحولیاتی نظام کے توازن اور انسانی بہبود کو برقرار رکھنے میں ان پودوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں، ڈاکٹر غلام محمد علی نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ کھلے ذہن، تعاون کے جذبے اور عمل کے عزم کے ساتھ سیمینار سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے ادویات اور خوشبودار پودوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داریوں پر بھی زور دیا۔ سیمینار کا مقصد انسانی اعمال اور ماحولیاتی صحت کے درمیان پیچیدہ تعلق کو تسلیم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ شرکاءنے ادویات اور خوشبودار پودوں کی کاشت، کٹائی، اور استعمال کے حوالے سے فیصلوں کے دور رس نتائج پر زور دیا، جس سے ماحولیاتی نظام، کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں پر ان کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے معلومات کے اشتراک، بہترین طریقوں کے تبادلے، اور پائیدار تحفظ کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر بھی زور دیا۔ ماہرین کے درمیان روایتی طب کو جدید سائنسی پیشرفت کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اس نقطہ نظر میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت داری قائم کرنا اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا بھی اس نقطہ نظر کا حصہ ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ