اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی سمگر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا.انسانی سمگلر بابر علی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے گلفام احمد نامی مسافر کو اندوڑا کا جعلی ورک ویزا فراہم کیا تھا.مذکورہ ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گزشتہ روز آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا تھا.ملزم نے مذکورہ ویزے کے عوض 24 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا.ملزم مذکورہ رقم میں سے 12 لاکھ روپے وصول بھی کر چکا تھا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.ترجمان ایف آئی اے