گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)مجاہدملت اسلامیہ علامہ محمد حنیف چشتی رحمة اللہ علیہ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی میں ختم دسواں کی محفل جانشین مجاہد اہل سنت پرو فیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں پیر سلطان فیاض الحسن سروری،پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی،صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی ،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار،محمد سلیمان مصباحی،حافظ محمدعمران آسی، پیر سید برہان حیدر شاہ،پیر عارف بہاو الحق شاہ، پیر محمد خالد حسن مجددی، ڈاکٹر خادم حسین خورشید، پیر محمد یوسف شاہ بخاری، علامہ سلیم اللہ تابانی ،مفتی عبد الطیف چشتی،پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی،صاحبزادہ عبدالحمید چشتی،صاحبزادہ عطاء المصطفےٰ جمیل چشتی،صاحبزادہ ضیاء المرتضےٰ چشتی نے علامہ محمد حنیف چشتی کی دینی و ملی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔مقررین نے کہا علامہ محمد حنیف چشتی رحمة اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی خدمت دین اور نا موس رسالت کیلئے بھر پور جدو جہد کی انہوں نے کہا موصوف مسلک اہل سنت کا عظیم سر مایہ تھے علماء مشائخ نے پر وفیسر حافظ سعید احمد چشتی کی دستار بندی کر کے جانشین مقرر کیا۔ اس موقع پر جانشین مجاہد اہل سنت پرو فیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی نے کہا کہ دارالعلوم چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن دینی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گا۔