صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق و ددیگر کا بجٹ تجاویز پر اظہار خیال

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)معیشت کی بہتری کے لئے لگائے گائے 42ٹیکسز کو ختم کرکے سنگل ٹیکس سسٹم لاگو کیا جائے، ملک کا پیسہ باہر منتقل کرنے والے بااثر افراد ، آفیسرز کے خلاف کریک ڈائون کرکے پیسہ واپس لا کر قرض اتارا جائے، جنوبی پنجاب صوبہ اور سیکرٹریٹ کے تمام فنڈز ، منصوبے واپس منتقل کئے جائیں ، کسانوں سے گندم نہ خرید کر معیشت کو تباہ کیا گیا گندم کا ریٹ بحال کیا جائے ، وفاتر کی تزئین آرائش پر کڑوروں روپے خرچ کرکے عوام پر بجلی گیس بم گرادیئے گئے ، دستر خوان ، شیلٹر ہوم کو پروان چڑھانے کے لئے کام کیا جائے ، انڈسٹری کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے بجٹ مختص کیا جائے، ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما ئوں نے بجٹ تجاویز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق اور چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم نے کہا کہ جو بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے اس کو پاکستان کی 25کروڑ عوام سے کوئی غرض نہیں ہے وہ اپنی کنڈیشنر پربجٹ بنا کر عوام پر نئے ٹیکس لاگو کریں گے ، پنجاب میں 65فی صد لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے مگر حکمرانوں نے گندم نہ خرید کر کسانوں کوجیتے جی مار دیا ہے ، حکومت اپنے دفاتر کی تزئیں آرائش پر کروڑوں روپے خرچ نہ کرے، پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چار چار بونس اور کروڑوں روپے گاڑی کے ٹائرز تبدیل کرنے کی مد میں غریب عوام کے ٹیکس سے خرچ کئے جا رہے ہیں خدارا عوام پر رحم کریں دسترخوان شیلٹر ہوم کو پروان چڑھائیں غریب عوام کے لئے سہولیات دیں اور امیروں سے ٹیکس لیں ، انہوں نے کہا کہ تاجر امید کرتے ہیں کہ ٹیکسوں کو کم کرتے ہوئے تاجر دوست بجٹ بنایا جائے گا، آئی ایم ایف پہلے ہی ٹیکس در ٹیکس مسلط کر ائے ہوئے ہے ، پاکستان کی انڈسٹری تیزی سے تباہ ہو رہی ہے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ منتقل کر چکے ہیں وجہ گیس پیٹرول بجلی میں لگائے گئے ٹیکس ہیں ، ملک و قوم معیشت کی بہتری کے لئے 10سالہ پالیسی بنائی جائے ، انڈسٹری زون بنائیںجائیں ، شیخ بابر کھرانہ نے کہا کہ عوام تاجر دوست بجٹ بنایا جائے اور عوام کو ریلیف دیں ، معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لئے گندم کا ریٹ بحال کیا جائے ، گندم کی خریداری نہ ہونے سے معیشت جمود کا شکار ہے ، میاں ثاقب غفور نے کہاکہ ایک ہی ٹیکس سسٹم لاگو کیا جائے ، زرعی جاگیر دار مافیاز پر بھی ٹیکس لگائے جائیں ، منی لانڈرینگ کرنے والے اعلیٰ آفیسران کی جائیدادیں ریکور کرکے ملک کے قرضے اُتارے جائیں ، حکومت تاجروں کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے ٹیکسز لگائے، بجلی ، سولر کے ریٹ کم کئے جائے ،صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل ججنے کہا کہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطاب بنایا جائے بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے، نئی صنعتیں لگائی جائیں، بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے اقدام کیا جائے، جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق نے کہا کہ آئی ایم ایف زوہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ تاجربرادری سے مشاورت کے بعد بجٹ بنایا جائے، عام آدمی کی زندگی کو آسان بنایا جائے ، نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرتے ہوئے تمام دوست بجٹ بنائے ۔تاجررہنمائوں نے کہا کہ مالی سال بجٹ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے ، تاجروں کو شامل کرتے ہوئے ان کی تجاویز پر غور کیا جائے ، مسلم لیگ ن تاجر وں کی ہمدرد جماعت اور مسائل سے واقف ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا جائے ، کھاد بجلی گیس، پیٹرول، مشینری ، اجناس پر لگائے گئے ٹیکس ختم کئے جائے کسانوں کو ریلیف دیا جائے ، چھوٹے تاجروں کو سنا جائے اور مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ، کریانہ تاجر معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کی تکالیف کو کم کرتے ہوئے بہتری لائی جائے ، چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولت دینے کے لئے عوام دوست بجٹ بنائے ، مہنگائی بے روز گاری اور غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، کسانوں کو سہولت دی جائے ، مہنگائی کو کم کیا جائے ، تاجر کسان عوام پریشان ہیں پیڑول گیس بجلی ، کھاد سپرے کے ریٹ کم کئے جائیں، معیشت کی بہتری کے لئے خصوصی پیکج بنایا جائے ، بجٹ میں حکومت کو چاہیے مہنگائی اور معاشی بدحالی و بے روز گاری سے نجات کے لئے بجلی ، گیس کی قیمتوں میںمستقل کمی کے لئے عملی اقدامات کرے اور ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ٹیکس در ٹیکس در ٹیکس کے ظالمانہ سسٹم سے نجات حاصل کرے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ