ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا.ملزم غلام سجاد فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جانے کی کوشش کی.ملزم کے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ویزے لگا ہوا تھا.ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ٹریول ایجنٹ سے 6 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزاحاصل کیا.گرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے.