وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار.انسانی سمگلر کی شناخت ذیشان حیدر کے نام سے ہوئی.ملزم اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا.ملزم نے شہری کو بیرون ملک عراق ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے وصول کی.ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا.متاثرہ شہری کی رقم نا ملنے کی صورت میں خود سوزی کی دھمکی.متاثرہ شہری نے خود سوزی کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں.