تاجر برادری ذیابیطس سے محفوظ رہ کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، احسن بختاوری

آئی سی سی آئی اور ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کاروباری برادری کو ذیابیطس سے محفوظ رکھنے اور ان کو اس مرض کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی سی سی آئی کی ہیلتھ کمیٹی کے کنوینر عبدالرحمٰن صدیقی اور ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میثاق عارف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری، ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بابر حمید اعوان اور مارکیٹنگ ٹیم کی لیڈر مسز نوین کیریو سمیت دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے لہذا انہوں نے اس سے بچائو کیلئے لوگوں میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ذیابیطس سے محفوظ رہ کر اپنے کاروبار کو بہتر فروغ دے سکتی ہے اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوںنے آئی سی سی آئی اور ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو تاجر برادری کی صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا کیونکہ اس باہمی تعاون سے کاروباری برادری کے ذیابیطس سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے گا اور صحت مند معاشرے کو فروغ دینے میں مثبت پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے بیماریوں سے پاک اور ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کا باہمی تعاون ذیابیطس سے متعلق آگاہی مہم کو فروغ دے کر معاشرے میں اس مرض کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میثاق عارف نے دونوں اداروں کے درمیان ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا کیونکہ اس سے بزنس کمیونٹی کو صحت مند اور ذیابیطس سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی کے ساتھ ان کے ادارے کی ایک نیک مقصد کیلئے پارٹرنرشپ بزنس کمیونٹی سمیت معاشرے کیلئے فائدہ مند نتائج پیدا کرے گی ۔

تازہ ترین

January 2, 2025

سی ڈی اے کی دیہی علاقوں میں ملکیتی زمینوں پر تعمیرات اور بجلی کے کنکشن پر پابندی ،متاثرین کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

January 2, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کا طیارہ حادثے پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

January 2, 2025

آئی سی سی آئی، ایس ای سی پی کا کمپنیز رجسٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

January 2, 2025

سابق ایم این اے ناصر خٹک کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

January 2, 2025

نصرت لغاری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر