ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) کی ٹیم کا مشترکہ چھاپہ

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) کی ٹیم کا مشترکہ چھاپہ. چھاپہ مار کارروائی مسجد اقصیٰ کلفٹن کے قریب چانڈیو گاؤں میں کی گئی۔ چھاپہ غیر قانونی / غیر رجسٹرڈ بوسٹن انجیکشن بنانے والی فیکٹری پر مارا گیا۔چھاپے کے نتیجے میں بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ / ممنوعہ، جعلی بوسٹین انجیکشن برآمد کرلئے گئے۔ مذکورہ ممنوعہ انجیکشن کی مالیت تقریباً 6 ملین پاکستانی روپے ھے.غیر رجسٹرڈ بوسٹن انجیکشن بنانے کے لیے استعمال ہونے والے خالی کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ سوئیوں کا کنٹینر ، بڑی مقدار میں خام مال،پیکنگ میٹریل یعنی اسٹیکرز/ٹیپنگ، سولڈرنگ گن اور ہیٹنگ مشینیں اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا. برآمدہ مذکورہ انجیکشن جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ ممنوعہ اور جانوروں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ھیں۔ممنوعہ انجیکشن کے استعمال سے صارفین کینسر، مہلک نقصان، پیدائشی نقائص، ہارمون سے متعلق مسائل اور دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ملزم/ فیکٹری مالک نعمان سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ