انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار.ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی.انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث بدنامے زمانہ ایجنٹ گرفتار.ملزم محمد شبیر کو گھڑی حبیب اللہ سے گرفتار کیا گیا.گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے.ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور 6 لاکھ روپے بٹورے.ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا.ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.