واسا اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری اعمانویل غوری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ۔( بیورو رپورٹ)واسا اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری اعمانویل غوری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔اس بات کا اعلان انہوں نے نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے دفتر میں قائد نیو واسا لیبر یونین سی بی اے اور سابق صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین، چیئرمین ملک عباس بشیر،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ، میاں مصدق حسین ، ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدرزبلون شاکر، عابد ہیرا ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل، احسن کھوکھر،ولیم رندھاوا،شکیل سوداگر،منیر خوشی،سیمسون دانیال،نثار حمید،نواز ہنجرا،ناصر جیو ن، راشد مغل ،سرفراز مسیح،زبیر مسیح،املاک مسیح،ایوب مسیح و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔نیو واسا لیبر یونین سی بی اے میں شامل ہونے عمانویل غوری نے سی بی اے یونین کے قائدجہانذیب ارشاد چٹھہ اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے ہی ملازمین واسا کی نمائندہ یونین ہے جو ملازمین کی فلا ح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ جس طرح اپنے گزشتہ ادوار میں جہانذیب ارشاد چٹھہ اور ان کی ٹیم نے ملازمین واسا کے لئے دن رات محنت کرکے ان کے مسائل حل کئے ہیں ان سے بہتر اور اس یونین سے بہتر واسا ملازمین دوست اور کوئی یونین سازی کرہی نہیں سکتا ۔لہذا میں اور میرے ساتھی نیو واسا لیبر یونین سی بی ا ے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں اس سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔اس موقع پر جہانذیب ارشاد چٹھہ نے عمانویل غوری اور ان کے ساتھیوں کو یونین میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اسی طرح واسا ملازمین کے کام کرتے رہیں گے کسی ملازم کے ساتھ زیادتی اور ان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ