جام کمال خان کی مداخلت کے بعد کینیا کی بندر گاہ پر پھنسے 1300 پاکستانی چاول کے کنٹینرز چھوڑ دے گے۔

جام کمال خان کی مداخلت کے بعد کینیا کی بندر گاہ پر پھنسے 1300 پاکستانی چاول کے کنٹینرز چھوڑ دے گے۔دوطرفہ تجارت میں ایک اہم پیشرفت، کینیا کی حکومت نے پاکستانی چاول کے 1,300 کنٹینرز کو چھوڑنے کی اجازت دے دی جو ممباسا کی بندرگاہ پر تاخیر کا شکار تھے. وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی فعال مداخلت کے بعد یہ ممکن ھوا۔ایک باضابطہ لیڑ کے زریعہ، کینیا کی وزارت تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کی سیکرٹری کابینہ کو وزیر تجارت جام کمال نے چاول کی کھیپ کو بروقت سنبھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔خط میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال تاخیر کی وجہ بتای گیئ، جس نے کارگو کا رخ موڑ دیا، جس کے نتیجے میں لاجسٹک رکاوٹیں پیدا ہوئیں.جام کمال کی اپیل کا مقصد تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورڑرز کو درپیش خاطر خواہ نقصانا ت سے بچانا تھا.وزیر تجارت کے خط کا فوری جواب دیتے ہوئے، کینیا کی حکومت نے 31 مئی 2024 کو ایک خصوصی گزٹ نوٹس جاری کیا۔کینیا حکومت نے نہ صرف زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے بلکہ پاکستانی چاول کو 30 نومبر 2024 تک کینیا تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔گزٹ میں گریڈ 1 کے سفید ملڈ چاول کی 34,414.5 میٹرک ٹن ڈیوٹی فری درآمد دی گی ھے۔اس موو سے پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اقتصادی تعاون میں اضافہ اور باہمی ترقی کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر جام کمال خان کی مداخلت کو دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں نے بڑے پیمانے پر سراہا، اس بات کو یقینی بنایا کہ چاول کی اہم کھیپ بغیر کسی تاخیر کے کینیا کے صارفین تک پہنچے، اس طرح مقامی مارکیٹ میں چاول کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔یہ واقعہ نہ صرف موثر سفارتی مصروفیات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی استحکام کو فروغ دینے میں حکومتی تعاون کے اہم کردار کو تقویت دیتا ہے.پاکستان کینیا کی چائے کا سب سے بڑا خریدار اور کینیا کو چاول فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ