سینیٹ کی ہاوس کمیٹی کا اِجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا

اِسلام آباد (پریس ریلیز) ءسینیٹ کی ہاوس کمیٹی کا اِجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے آج کے اِجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمنٹر ینز کو درپیشِ مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے سے تفصیلی بریفنگ لے گی۔کمیٹی ممبران نے چیئرمین کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاکس پر تعمیراتی کام بڑے عرصے سے رکا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے اسکی لاگت میں بے پناہ اِضافہ ہو گیا ہے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ لاجزکی تزئین و آرائش پرانے ایئر کنڈیشنز کی تبدیلی اور واٹر فلٹر زوغیرہ سمیت صفائی اور دیگر متعلقہ بنیادی مسائل کے حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی ۔کمیٹی نے متفقہ طور پہ فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے سے گزشتہ تین سال میں خرچ کیے گئے بجٹ کی تفصیل، سی ڈی اے کا سالانہ بجٹ اور پارلیمنٹ لاجز کے لیے مختص سی ڈی اے ملازمین کی تعداد کے ساتھ ساتھ نئے بلاکس ِ کی بر وقت تعمیر اوراس کی راہ میں رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی تمام ممبران کے تعاون سے پارلیمنٹرینز کو پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے درپیش مسائل کا موثر حل نکالے گیا۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور،سینیٹر ناصر محمود،سینیٹر بلال احمد خان،سینیٹر عطاالرحمن،سینیٹر ہدایت اللہ خان،سینیٹر دنیش کمار،سینیٹر خالدہ عطیب اور ایڈیشنل سیکرٹری سروسز حفیظ اللہ شیخ نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ