گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ واسا گوجرانوالہ عوامی خدمت کا ادارہ ہے جو کہ عوام کی فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہما وقت کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں واسا کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔واسا گوجرانوالہ کثیر رقم خرچ کر کے عوام کو نکاسی آب کی سروسسز فراہم کرتا ہے۔ سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈی سلٹنگ اور نالوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ عید الضحیٰ کے موقع عوام کی خدمت کے لئے تمام واسا کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔عید کی چھٹیوں میں واسا کا عملہ فیلڈ میں کام کرتا رہے گا۔ شہری عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کوڑا کرکٹ وغیرہ سیوریج کے گٹروں اور نالوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں اس سے سیوریج سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے ،سیوریج سسٹم بند ہوجاتا ہے ، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ے ، ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ ڈرین لائنز میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائی گی۔ مون سون سیزن کے لئے پیشگی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے ایس اوپیز ایشو کردئیے ہیں ٹیوب ویل کی مینیٹنس کو بھی ٹھیک رکھا جارہا ہے تاکہ عیدپر کسی قسم کی بھی مشکل پیش نہ آئے اور عید کے لئے خصو صا مساجد کے اردگرد علاقوں میں سپیشل سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈی سلٹنگ اور نالوں کی صفائی کروائی جارہی ہے تاکہ عید کے دوران کسی قسم کا سیوریج بلاک نہ ہو اور شہریوں کو گلیوں محلوں میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو.