آذاد کشمیر حکومت کی ناانصافیوں کیخلاف ایڈہاک ملازمین کا وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) آذاد کشمیر حکومت کی ناانصافیوں کیخلاف ایڈہاک ملازمین کا وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا،ایڈہاک ،عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کئے جانے کا مطالبہ. قانون ساز اسمبلی آذاد کشمیر کے بجٹ اجلاس میں ایڈہاک ملازمین کی مستقلی کا مسودہ قانون پیش کرکے مستقل کرنے کا مطالبہ.ایڈہاک ملازمین اپنے اہل و عیال سمیت احتجاجی دھرنے میں شریک.مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آذاد کشمیر بھر کے مختلف محکموں میں تعینات ایڈہاک ملازمین نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے پاکستان کے دارالحکومت کا رخ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے غیر معینہ مدت تک دھرنا شروع کر دیا ہے. احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے. احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کور کمیٹی ایڈہاک کے نمائندوں راجہ اطہر علی خان،ملک مشتاق ،سردار سکندر وسیم ،ڈاکٹر انوار الحق اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایڈہاک ،عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی اکثریت ملازمت کی بالائی حد عمر کراس کر چکی ہے. مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایڈہاک ملازمین کو انسانی ہمدردی کے تحت قانون ساز اسمبلی سے ایکٹ پاس کرکے مستقل کیا تھا بعد ازاں نئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ان ملازمین کو عتاب کا نشانہ بناتے ہوئے ایکٹ منسوخ کردیا. جس کیخلاف ایڈہاک ملازمین نے طویل عرصے سے حق کی بازیابی کے لیے تحریک شروع کر رکھی ہے. آزاد کشمیر حکومت کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر ہمارے جائز مطالبات پر کوئی شنوائی نہ ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے پر مجبور ہوئے ہیں جب تک ہمیں مستقل کرکے ملازمت کا تحفظ نہیں دیا جاتا تب تک نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ