اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل

اسلام آبا(پریس ریلیز)د پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل.عید کے موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،زیادہ رش والے مقامات پر ڈائیورشن پوائنٹس لگانے کا فیصلہ،تمام بڑے تجارتی مراکز،تفریحی مقامات اور مساجد و امام بارگاہوں کے باہر اضافی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک.تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلا م آباد ٹریفک پولیس نے عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے.اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ انسپکٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں چاند رات کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہر میں مربوط ٹریفک نظام قائم رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیاگیا،اسلام آباد کے تمام بڑے شاپنگ سینٹرز،مساجد،امام بارگاہوں،قبرستان اور تفریحی مقامات پرمعمول کی ڈیوٹی کے علاوہ 600سے زائد افسران و جوانوں کی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ زیادہ رش والی شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اسلام آباد کی شاہراہوں،چوکوں اور اڈوں پر تعینات کئے گئے ہیں جو کہ اوور چارجنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں.سی ٹی او اسلام آبادمحمد سر فراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیاں،موٹر سائیکل مقررہ پارکنگ ایریا میں پار ک کریں اور اسلام آباد پولیس کے افسران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے.شہری اپنی شکایات “پکار “15- اور051-9261992/93پربھی درج کرا سکتے ہیں.اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4بھی شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھے گا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ