شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ۔پیپلز سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ میں کیک کاٹنے کی تقریب، طارق محمود مغل نے کیک کاٹا۔

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر ایم این اے NA.78طارق محمود مغل نے شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کے عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کا حل اس ہی جماعت کے پاس موجود ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے بے نظیر بھٹو کی 30 سالہ سیاسی زندگی اپنے والد سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے،انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے اپنے والد کی طرف سے عطا کردہ عوام سے لافانی رشتہ ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا اور عوام الناس کو مذہب عقیدہ، ذات پات، رنگ و نسل، قومیت سے بالاتر ہو کر ایک لڑی میں پرویا۔تقریب میں شریک سابق ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے پی پی 136لالہ فاروق مغل،شازیہ پروین،عیشوا ب و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن لے کر آگے چلیں گے۔ بینظیر بھٹو شہید نے طویل جد وجہد کر کے پیپلز پارٹی کو مضبوط جماعت بنایا ۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کسان اور مزدور کی سیاست کی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی ولادت 21 جون 1953 کو ہے جو ہرسال 21جون کوعقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔ وہ ایک پاکستانی سیاست دان تھیں جنہوں نے 1988 سے 1990 اور پھر 1993 سے 1996 تک پاکستان کی وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مسلم اکثریتی ملک میں جمہوری حکومت کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ کراچی، پاکستان میں پیدا ہونے والی، وہ پاکستانی سیاست کی ایک ممتاز شخصیت اور جمہوریت اور انسانی حقوق کی چیمپئن تھیں۔ اس کی میراث کو دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے ذریعہ منایا اور یاد کیا جا رہا ہے

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ