پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضی لون اپنی ٹیم کے ہمراہ بشرا بی بی عدت کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشرا بی بی سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)مرکزی صدر وومن ونگ کنول شوذب کی کال پر صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب شہناز خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصباح ظفر کی ہدایت پر بشری بی بی عدت کیس کی سماعت کے موقع پرگوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون اور ویسٹ ریجن سے عہدیداران خواتین بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔اس موقع پر وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی ممبران ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سنٹرل پنجاب غزالہ زمان،ڈپٹی جنرل سیکریٹری, سنٹرل پنجاب غزالہ رفیق ، جنرل سیکرٹری ، ضلع گجرات رومانہ چوہدری،صدر، تحصیل کھاریاں روبینہ کوثر،عظمی بتول گجرات،صدر وومن ونگ ، ضلع گوجرانوالہ نیئر مرتضیٰ لون۔ انور سلطانہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ۔(جوائنٹ سیکریٹری عنصر فائز ، سیکرٹری اطلاعات ،شبانہ نواز،تنزیلہ منیر،صدر، ضلع شیخو پورہجمیلہ یونس،صدر، ضلع قصورروبینہ انصاری،شیریں وڑائچ ،زاہدہ لطیف بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ہائی کورٹ کے باہر نیئر مرتضیٰ لون نے پی ٹی آئی کی کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس انسانی تاریخ کا سب سے بھونڈا، بیہودہ اور ایک گھٹیا مقدمہ ہے جس کے ذریعے انصاف کے پورے نظام اور فلسفے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ سلطنت شریفیہ زرداریہ کا یہ وطیرہ ہے کہ سب کی پگڑیاں اچھالنی ہیںبشری بی بی عدت کیس ایک خاتون کا معاملہ نہیں پورے ملک کی خواتین کی عفت کا معاملہ ہے۔اس سارے بیہودہ تماشے کا مقصد عمران خان اور ان کی وفاشعار اہلیہ کو ناحق قید میں رکھنا اور انصاف کے بنیادی حق سے محروم کرنا ہے جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ