ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی منسٹر کونسلر آف چین مسٹر ژو ہانگٹیان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی منسٹر کونسلر آف چین مسٹر ژو ہانگٹیان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات.ملاقات میں پاک چائنہ تعلقات اور اہم امور بشمول توانائی،صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور گوادر پورٹ سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط، تاریخی اور کثیر جہتی نوعیت کے ہیں۔ بلوچستان میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے وہاں کے لوگوں بالخصوص عورتوں میں ہیپاٹائٹس کی شرح زیادہ ہے.صحت کے شعبے میں چائنہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کو اچھی سہولیات مہیا کی جا سکے۔صوبے کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے چائنہ پاکستان کے لیے مختص سکالرشپ پروگرام میں بلوچستان کے طلبہ کو خصوصی اہمیت دئے۔ سیدال خان نے کہا زراعت پاکستان کی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن ملک کو درپیش توانائی کے مسائل کی وجہ سے یہ شعبہ بہت متاثر ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم زراعت کے شعبے میں چائنہ کے ساتھ شراکت داری کو تقویتِ دیں۔منسٹر کونسلر آف چین نے کہا بلوچستان کی سماجئ ترقی چائنہ کی اولین ترجیح ہے.چائنہ بلوچستان میں ویکشنل ٹریننگ،ہسپتال، اور اساتذہ کی تربیت کے منصوبوں پر کام کر رہا تھا۔ مسٹر ژو ہانگٹیان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔چائنہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں صحت اور بہتر تعلیم کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا عزم رکھتا ہے۔مسٹر ژو ہانگٹیاننے کہا منسٹر کونسلر آف چین نے ڈپٹی چیئرمین کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کنٹریز (SCO) کے گرین ڈویلپمنٹ فورم پر مدعو کیا۔اس فورم کا مقصد روایتی ادویات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ڈیپٹی چیئرمین نے مسٹر ژو ہانگٹیان کا شکریہ ادا کیا اور فورم میں اپنی شرکت کی یقین داہانی کروائی۔مسٹر ژو ہانگٹیان نے پاکستان میں مقیم چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ڈپٹی چیئرمین نے کہابلوچستان میں امن و امان کو بہتر کرنے کے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔مسٹر ژو ہانگٹیان، منسٹر کونسلر آف چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ