گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابوداد محمد صادق رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے 9ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد مولانا صاحبزادہ محمد داد رضوی،مولانا صاحبزادہ محمد رف رضوی نے علما و مشائخ کے ہمراہ مزار شریف کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ملک کے نامور علماء نے عقیدہ توحید و ختم نبو ت( مقام صحابہ و اہلبیت اور شان ولایت) کے عنوانات پر بیانات کئے اور مولانا پیر ابوداد محمد صادق رضوی کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس وقت گوجرانوالہ کی فضائیں کلمہ طیب اور درود و سلام کی صدائوں سے معطر ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مرکرز اہل سنت زینت المساجد دارالسلام میں خوبصورت چراغاں بھی کی گئی ہے۔ آج بعد نماز ظہر عرس پاک کی خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوگی اور بعد نماز عصر وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی اور فلسطین ،کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ عرس کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔