وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کر کے کہاہے کہ عزم استحکام آپریشن کی زیادہ تر کارروائیاں کے پی اور بلوچستان میں ہوں گی جس کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہے.

لاہور(بیورو رپورٹ)اس آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے شروع ہوگا۔ اس آپریشن کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد چند ماہ سے بڑھتی دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنا ہے لہٰذا اس آپریشن میں سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو معافیاں دینے کا نقصان ہوا ہے.عسکری قیادت کے مطابق دہشتگردوں کو معافی دینے کا فیصلہ سول قیادت نے کیا تھا. اس معاملے پر عام بحث ہوگی اور اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب مرتب کیا گیا تھا اس وقت ملک کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے، اب کچھ علاقے ایسے ہیں جن میں تحریک طالبان کے دہشت گرد کاروائیاں کرتے ہیں لیکن پہلے والی صورتحال بہرحال نہیں ہے۔ ضیا الحق اور مشرف کی حکومت کی دو جنگیں ہم نے امریکا کے مفاد کے لیے لڑیں. یہ آپریشن چین یا کسی کے کہنے پر نہیں کر رہے بلکہ اپنی مرضی سے کر رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ تین پارٹیوں کا وہاں ووٹ بینک یہ اس لیے تحفظات کر رہے ہیں لیکن قانونی اور آئین پہلوؤں کو دور کیا جائے گا، میری تو دراخوست ہوگی یہ قومی سطح پر سپورٹ کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں دہشگردوں کے خلاف ضرب عزب سمیت دیگر آپریشن ہوئے، دسمبر 2016 میں سانحہ اے پی ایس ہوا اور اس وقت نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جبکہ اس وقت سوات سمیت کچھ علاقوں پر دہشت گردوں کا قبضہ تھا لیکن اب صورت حال اس وقت سے مختلف ہے، ایسا نہیں کہ کوئی طالبان کی رٹ ہو جس کی وجہ سے یہ پلان لانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہی ہے۔ عدلیہ، میڈیا، سیاستدان اور اداروں کو اس آپریشن پر متفق ہونا ہوگا۔ عدلیہ یا میڈیا اگر اس کوشش کو سپورٹ نہیں کرے گا تو آپریشن کے اصل مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ موجود تھے اور کسی نے مخالفت نہیں کی، مٹینگ میں چیف منسٹر کے پی موجود تھے کوئی اختلاف نہیں کیا۔ آج اس کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بھرپور بحث کی جائے گی، اپوزیشن کے اس آپریشن سے متعلق تمام خدشات دور کیے جائیں گے لہٰذا اس آپریشن کو تمام ارباب اختیار کو سپورٹ کرنا چاہیے۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اس کمیٹی میں وزیر اعظم، چاروں وزیر اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت دیگر موجود تھے لیکن کسی نے مخالفت نہیں کی۔ آج یہ کابینہ اجلاس میں آیا اور اس میں اتحادی جماعتوں کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ