آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(پریس ریلز)آج ہم منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ” ثبوت واضح ہیں: روک تھام پر سرمایہ کاری کریں” کے عنوان کے تحت منا رہے ہیں۔یہ دن پاکستان میں انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ نہ صرف ہماری نوجوان نسل اور ان کے خاندانوں کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ یہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کیلئے آمدن کا بھی ذریعہ ہیں۔ منشیات کے استعمال کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، میڈیا ، سول سوسائٹی ، والدین اور اساتذہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک جامع حکمت ِعملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔ہمیں منشیات سپلائی کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے اپنے معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کو روکنا ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فعال اقدامات کریں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہی ، مؤثر انسداد ِمنشیات قوانین ، روک تھام اور علاج پر سرمایہ کاری اور کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلنا بھی انتہائی اہم ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے منشیات کے مضر اثرات بارے تعلیم دینا ہوگی۔ علاوہ ازیں، ہمیں نوجوانوں کی توانائیوں کو صحت مند اور پیداواری سرگرمیوں کی جانب موڑنا ہوگا۔ہماری نوجوان نسل کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ آج کے دن میں ہر شہری کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں انفرادی، خاندانی اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی پیدا کریں، روک تھام اور علاج کو ترجیح دیں۔
مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کرپاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ!

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ