میوزیکل ڈرامہ “می رقصم” 29 جون پی این سی اےمیں پیش کیا جائیگا،پروگرام میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےشاکر سمراٹ

اسلام آباد(پریس ریلیز) ریڈ میڈیا سرکل اور شاکر سمراٹ آرٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام پی این سی اے کے اشتراک سےصوفی ازم پر مبنی میوزیکل ڈرامہ “می رقصم” 29 جون بروز ہفتہ کی شام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پیش کیا جائیگا، اس ڈرامے کے ہدایتکاراسلم پھلروان ہیں جبکہ اس کے لکھاری محمد مقصود ہیں، اس ڈرامے میں صوفی کلچر، صوفی رقص، صوفیانہ کلام کے علاوہ قوالی بھی پیش کی جائیگی،اس حوالے سے اس کھیل کے روح رواں اور شاکر سمراٹ اکیڈمی کے سربراہ شاکر سمراٹ، ریڈ میڈیا سرکل کے چیف ایگزیکٹو سادات چوہدری، ہدایتکاراسلم پھلروان، مصنف محمد مقصود اور وہ پاور کی ڈائریکٹر مس حمیرا نورین نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایک مضبوط اور بھرپورکلچر سے لدا ہوا ملک ہے، اس پروگرام کا بنیادی مقصد صوفیانہ کلاسیکل اور پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی رقص و موسیقی کو فروغ دینا اور پاکستان کا سوفٹ امیج اورمثبت چہرہ پوری دنیا میں د کھانا ہےاس پروگرام میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد شرکت کریں گے،یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں صوفی رقص اورصوفی کلام پر مبنی کھیل ” می رقصم”پیش کیا جائیگا جبکہ پروگرام کے دوسرے حصے میںمولانا رومی، امیرخسرو، بابا بھلے شاہ جیسے نامور صوفی بزرگوں کے صوفیانہ کلام پر مبنی قوالی پیش کی جائیگی،اس ڈرامے میں20 نوجون فنکار حصہ لے رہے ہیںجن میں سے کچھ کا تعلق پی این سی اے سے ہے، اس حوالے سے غیر ملکی سفراء کو بھی دعوت نامے بھیجوائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی آغاز ہے اس پروگرام کی کامیابی کے بعد اسے مزید بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں پیش کیا جائیگا اور اپنے ملک کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا جائیگا،بنیادی طور پر یہ کلچرل اوراطلاعات کی وزارتوں کے کرنے کا کام ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ