وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے تھر کول کی گیسیفیکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا مزید ہدایت کی کہ تھر کول کی ملک کے دوسرے علاقوں تک رسائی کے لئے ریلوے لائین کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ؛ متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ؛ ٹائیٹ گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے لائحہء عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تیل اور گیس پائپ لائنز سے چوری کے انسداد کے لئے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔ اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا الیکٹرک بائیکس ،گاڑیوں اور بجلی پر چلنے والی گھریلو مصنوعات کے حوالے سے پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے ؛پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز پر کام کیا جائے گا ؛پیٹرول اور گیس کی تلاش کے عمل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے گا؛ پیٹرولیم اور گیس کے شعبے میں مسابقت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؛مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے؛ بائیو فیولز کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ