چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

اسلام آباد ()ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے امریکی سفارتخانہ کا دورہ کیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں انسانیت کی بھلائی ،آفات متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے علاؤہ باہمی روابط ،تعاون کے فروغ اور مستحکم تعلقات سے متعلق بات چیت کی گئی ۔سردار شاہد احمد لغاری نے امریکہ کی جانب سے قدرتی آفات و سانحات کے دوران تعاون کو سراہتے ہوئے عطا آباد ڈیزاسٹر ، 2010 کے سیلاب اور 2022 کے بدترین سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے انٹر نیشنل این جی اوز،یو این ایجنسیز اور مختلف مخیر اداروں سے حاصل ہونے والے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر پاکستان کی تاریخ ،آئینی حیثیت،ریسپانس،پیشگی تیاری ،ورک فورس،بلڈ ڈونر سنٹر ،ہیلپ لائن اور دکھی انسانیت کے لیے خدمات سمیت مستقبل کی پیش بندیوں سے متعلق آگاہی دی۔انہوں نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ٹھٹہ ،بدین ،سجاول اور کراچی میں چلنے والے مقامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے پروگرام بارے بھی بتایا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے بخوبی علم ہے کہ ہلال احمر پاکستان انسانیت کا علمبردار ہے اور کم صلاحیت کی حامل آبادیوں کی بلا تفریق مدد کر رہا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے اس امر کی یقین دھانی کرائی کہ انسانیت کی بھلائی اور بقا کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بھی تعاون کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔سردار شاہد احمد لغاری نے امریکی سفارتخانہ میں خون کے عطیات کے لیے کیمپ منعقد کرنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا ۔سردار شاہد احمد لغاری نے ڈونلڈ بلوم کو اپنی تصنیف “داستان عزم “ہلال احمر سوینئر ، کریسنٹ میگزین بھی پیش کیا اور دورہ ہلال احمر پاکستان کی بھی دعوت دی ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ